سورہ الصافات: آیت 86 - أئفكا آلهة دون الله تريدون... - اردو

آیت 86 کی تفسیر, سورہ الصافات

أَئِفْكًا ءَالِهَةً دُونَ ٱللَّهِ تُرِيدُونَ

اردو ترجمہ

کیا اللہ کو چھوڑ کر جھوٹ گھڑے ہوئے معبود چاہتے ہو؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Aifkan alihatan doona Allahi tureedoona

آیت 86 کی تفسیر

آیت 86{ اَئِفْکًا اٰلِہَۃً دُوْنَ اللّٰہِ تُرِیْدُوْنَ } ”کیا تم لوگ اللہ کے سوا خود ساختہ معبودوں کو چاہتے ہو !“ ”اِفک“ کے معنی ہیں گھڑی ہوئی چیز ‘ جس کی حقیقت کچھ نہ ہو۔ تُرِیْدُوْنکے الفاظ میں ان من گھڑت معبودوں کے لیے ان لوگوں کی چاہت اور محبت کی طرف اشارہ ہے۔ یعنی تم لوگ ان کے طالب ہو اور وہ تمہارے محبوب و مطلوب ہیں۔ سورة الحج میں ایسے طالب و مطلوب کی حیثیت اور اوقات کی حقیقت ان الفاظ میں بیان فرمائی گئی ہے : { ضَعُفَ الطَّالِبُ وَالْمَطْلُوْبُ۔ ”کس قدر کمزور ہے طالب بھی اور مطلوب بھی !“

آیت 86 - سورہ الصافات: (أئفكا آلهة دون الله تريدون...) - اردو