سورہ الصافات: آیت 89 - فقال إني سقيم... - اردو

آیت 89 کی تفسیر, سورہ الصافات

فَقَالَ إِنِّى سَقِيمٌ

اردو ترجمہ

اور کہا میری طبیعت خراب ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faqala innee saqeemun

آیت 89 کی تفسیر

آیت 89{ فَقَالَ اِنِّیْ سَقِیْمٌ } ”پھر کہا کہ میں تو بیمار ہوں۔“ میری طبیعت کچھ ٹھیک نہیں ہے ‘ یا یہ کہ میں بیمار ہونے والا ہوں۔ مجھے خدشہ ہے کہ مجھ پر بیماری آنے والی ہے۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی قوم میں بت پرستی بھی عام تھی اور ستارہ پرستی بھی۔ ان کے ہاں ہندوئوں کے جنم اشٹمی کے میلے کی طرز پر سالانہ ایک جشن منایا جاتا تھا۔ اس موقع پر شہر کے تمام لوگ باہر کھلے میدان میں جا کر کسی ستارے کی پرستش کیا کرتے تھے۔ چناچہ جب جشن کا دن آیا تو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے کہا کہ میری تو طبیعت خراب ہے ‘ میں آپ لوگوں کے ساتھ نہیں جاسکتا۔ اس طرح آپ علیہ السلام پیچھے رہ گئے۔

آیت 89 - سورہ الصافات: (فقال إني سقيم...) - اردو