سورہ الصافات: آیت 95 - قال أتعبدون ما تنحتون... - اردو

آیت 95 کی تفسیر, سورہ الصافات

قَالَ أَتَعْبُدُونَ مَا تَنْحِتُونَ

اردو ترجمہ

اس نے کہا "کیا تم اپنی ہی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala ataAAbudoona ma tanhitoona

آیت 95 کی تفسیر

قال اتعبدون۔۔۔۔۔ وما تعملون (95 – 96) “۔ یہ ایک فطری استدلال تھا ، حضرت ابراہیم نے یبانگ دبل ان کے سامنے رکھ دیا کہ تم اپنی تراشی ہوئی چیزوں کو پوجتے ہو ، معبود حق تو وہ ہوسکتا ہے جو سب چیزوں کا بنانے والا ہو نہ کہ اسے کسی سنگ تراش نے تراشا ہو۔

آیت 95{ قَالَ اَتَعْبُدُوْنَ مَا تَنْحِتُوْنَ } ”اس نے کہا : کیا تم انہیں پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو !“

آیت 95 - سورہ الصافات: (قال أتعبدون ما تنحتون...) - اردو