سورہ الصافات: آیت 97 - قالوا ابنوا له بنيانا فألقوه... - اردو

آیت 97 کی تفسیر, سورہ الصافات

قَالُوا۟ ٱبْنُوا۟ لَهُۥ بُنْيَٰنًا فَأَلْقُوهُ فِى ٱلْجَحِيمِ

اردو ترجمہ

انہوں نے آپس میں کہا "اس کے لیے ایک الاؤ تیار کرو اور اسے دہکتی ہوئی آگ کے ڈھیر میں پھینک دو"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo ibnoo lahu bunyanan faalqoohu fee aljaheemi

آیت 97 کی تفسیر

قالوا انبوا۔۔۔۔ الجحیم (97) ” “۔ یہ ہے قوت اور طاقت کا استدلال۔ اور آگ اور تشدد جس کے سوا سرکشوں کے پاس اور کوئی استدلال نہیں ہوتا۔ جب بھی دلیل ختم ہوتی ہے اور کوئی سرکش حجت پیش نہیں کرسکتا۔ وہ تشد کرتا ہے۔ خصوصاً جبکہ سرکشوں کے سامنے کلمہ حق پیش کیا جائے اور وہ اسے لاجواب کر دے۔

ان کی اس دھکمی کے بعد کیا ہوا ، یہاں قرآن مجید اس کی کوئی صراحت نہیں کرتا۔ اور یہ بتا دیا جاتا ہے کہ اہل حق کو کامیابی نصیب ہوئی اور مکذبین گھاٹے میں رہے۔

آیت 97{ قَالُوا ابْنُوْا لَہٗ بُنْیَانًا فَاَلْقُوْہُ فِی الْْجَحِیْمِ } ”انہوں نے کہا کہ اس کے لیے ایک عمارت بنائو ‘ پھر اس کو شعلے مارتی ہوئی آگ میں جھونک دو۔“

آیت 97 - سورہ الصافات: (قالوا ابنوا له بنيانا فألقوه في الجحيم...) - اردو