سورہ شعراء: آیت 118 - فافتح بيني وبينهم فتحا ونجني... - اردو

آیت 118 کی تفسیر, سورہ شعراء

فَٱفْتَحْ بَيْنِى وَبَيْنَهُمْ فَتْحًا وَنَجِّنِى وَمَن مَّعِىَ مِنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ

اردو ترجمہ

اب میرے اور ان کے درمیان دو ٹوک فیصلہ کر دے اور مجھے اور جو مومن میرے ساتھ ہیں ان کو نجات دے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faiftah baynee wabaynahum fathan wanajjinee waman maAAiya mina almumineena

آیت 118 کی تفسیر

آیت 118 فَافْتَحْ بَیْنِیْ وَبَیْنَہُمْ فَتْحًا ”یعنی ایسا کھلا فیصلہ جس کے بعد حق کے احقاق اور باطل کے ابطال میں کوئی شک یا ابہام نہ رہ جائے۔ وَّنَجِّنِیْ وَمَنْ مَّعِیَ مِنَ الْمُؤْمِنِیْنَ ”اہل ایمان میں سے۔“

آیت 118 - سورہ شعراء: (فافتح بيني وبينهم فتحا ونجني ومن معي من المؤمنين...) - اردو