سورہ شعراء: آیت 129 - وتتخذون مصانع لعلكم تخلدون... - اردو

آیت 129 کی تفسیر, سورہ شعراء

وَتَتَّخِذُونَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمْ تَخْلُدُونَ

اردو ترجمہ

اور بڑے بڑے قصر تعمیر کرتے ہو گویا تمہیں ہمیشہ رہنا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Watattakhithoona masaniAAa laAAallakum takhludoona

آیت 129 کی تفسیر

آیت 129 وَتَتَّخِذُوْنَ مَصَانِعَ لَعَلَّکُمْ تَخْلُدُوْنَ ”ایسی یادگاریں اور ایسے محلات تو بعد میں بھی قائم رہتے ہیں مگر انہیں بنانے والے باقی نہیں رہتے۔ جیسے غرناطہ اور قرطبہ کے محلاتّ تو اب بھی موجود ہیں مگر ان کے مکینوں کا آج کہیں نام و نشان نہیں۔ بہر حال ان محلات کو تعمیر کروانے والوں نے تو انہیں ایسے ہی بنایا تھا جیسے انہیں ہمیشہ ان میں رہنا ہے۔

آیت 129 - سورہ شعراء: (وتتخذون مصانع لعلكم تخلدون...) - اردو