سورہ شعراء: آیت 131 - فاتقوا الله وأطيعون... - اردو

آیت 131 کی تفسیر, سورہ شعراء

فَٱتَّقُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُونِ

اردو ترجمہ

پس تم لوگ اللہ سے ڈرو اور میری اطاعت کرو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faittaqoo Allaha waateeAAooni

آیت 131 کی تفسیر

فاتقوا اللہ و اطیعون (131)

حضرت ہود ان کو یاد دلاتے ہیں کہ تمہارے پاس جو مادی قوت ہے اور جس کے ذریعہ تم بڑے بڑے محلات بناتے ہو اور اپنی قوت کا رعب جماتے ہو۔ یہ تو سب اللہ کی دی ہوئی نعمت ہے اور اس نعمت کے بدلے مناسب تو یہ تھا کہ تم اللہ کا شکر ادا کرتے اور اس بات سے ڈرتے کہ اللہ کہیں یہ نعمت تم سے چھین نہ لے اور مزید اس پر تمہیں سزا نہ دے کیونکہ تم تو اسراف کرتے ہو ، بےفائدہ کام کرتے ہو اور ظلم و ستم ڈھاتے ہو۔

آیت 131 - سورہ شعراء: (فاتقوا الله وأطيعون...) - اردو