سورہ شعراء: آیت 166 - وتذرون ما خلق لكم ربكم... - اردو

آیت 166 کی تفسیر, سورہ شعراء

وَتَذَرُونَ مَا خَلَقَ لَكُمْ رَبُّكُم مِّنْ أَزْوَٰجِكُم ۚ بَلْ أَنتُمْ قَوْمٌ عَادُونَ

اردو ترجمہ

اور تمہاری بیویوں میں تمہارے رب نے تمہارے لیے جو کچھ پیدا کیا ہے اسے چھوڑ دیتے ہو؟ بلکہ تم لوگ تو حد سے ہی گزر گئے ہو"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Watatharoona ma khalaqa lakum rabbukum min azwajikum bal antum qawmun AAadoona

آیت 166 کی تفسیر

آیت 166 وَتَذَرُوْنَ مَا خَلَقَ لَکُمْ رَبُّکُمْ مِّنْ اَزْوَاجِکُمْ ط ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے جوڑوں کے لیے عورتیں پیدا کی ہیں۔ انہیں چھوڑ کر تم اپنی شہوت کا تقاضا مردوں سے پورا کرتے ہو۔

آیت 166 - سورہ شعراء: (وتذرون ما خلق لكم ربكم من أزواجكم ۚ بل أنتم قوم عادون...) - اردو