سورہ شعراء: آیت 199 - فقرأه عليهم ما كانوا به... - اردو

آیت 199 کی تفسیر, سورہ شعراء

فَقَرَأَهُۥ عَلَيْهِم مَّا كَانُوا۟ بِهِۦ مُؤْمِنِينَ

اردو ترجمہ

اور یہ (فصیح عربی کلام) وہ ان کو پڑھ کر سناتا تب بھی یہ مان کر نہ دیتے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faqaraahu AAalayhim ma kanoo bihi mumineena

آیت 199 کی تفسیر

آیت 199 فَقَرَاَہٗ عَلَیْہِمْ مَّا کَانُوْا بِہٖ مُؤْمِنِیْنَ ”ہم یہ بھی کرسکتے تھے کہ قرآن کسی ایسے شخص پر نازل کردیتے جس کی مادری زبان عربی نہ ہوتی ‘ پھر اگر ایسا شخص انہیں عربی قرآن پڑھ کر سناتا تو یہ گویا ایک کھلا معجزہ ہوتا ‘ لیکن یہ لوگ پھر بھی اسے ماننے والے نہیں تھے۔

آیت 199 - سورہ شعراء: (فقرأه عليهم ما كانوا به مؤمنين...) - اردو