سورہ شعراء: آیت 89 - إلا من أتى الله بقلب... - اردو

آیت 89 کی تفسیر, سورہ شعراء

إِلَّا مَنْ أَتَى ٱللَّهَ بِقَلْبٍ سَلِيمٍ

اردو ترجمہ

بجز اس کے کہ کوئی شخص قلب سلیم لیے ہوئے اللہ کے حضور حاضر ہو"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Illa man ata Allaha biqalbin saleemin

آیت 89 کی تفسیر

آیت 89 اِلَّا مَنْ اَتَی اللّٰہَ بِقَلْبٍ سَلِیْمٍ ”سلیم کے معنی ہیں : سلامتی والا۔ قلب سلیم یا فطرت سلیمہ سے ایسا دل ‘ ایسی فطرت یا ایسی روح مراد ہے جو ہر قسم کی آلودگی سے پاک یعنی اپنی اصلی حالت پر ہو۔ قیامت کے دن جو شخص ایسے پاکیزہ دل کے ساتھ اللہ کے حضور حاضر ہوگا اسے اس دن کی ہولناکیوں سے بچالیا جائے گا۔

آیت 89 - سورہ شعراء: (إلا من أتى الله بقلب سليم...) - اردو