سورہ شعراء: آیت 98 - إذ نسويكم برب العالمين... - اردو

آیت 98 کی تفسیر, سورہ شعراء

إِذْ نُسَوِّيكُم بِرَبِّ ٱلْعَٰلَمِينَ

اردو ترجمہ

جبکہ تم کو رب العالمین کی برابری کا درجہ دے رہے تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ith nusawweekum birabbi alAAalameena

آیت 98 کی تفسیر

آیت 98 اِذْ نُسَوِّیْکُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِیْن ”جہنم میں تمام گمراہ لوگوں کو ‘ ان کے معبودان باطل کو اور شیاطینِ جن کو اوپر تلے اوندھے منہ جھونک دیا جائے گا۔ یہاں وہ ایک دوسرے سے جھگڑیں گے۔ گمراہ لوگ اپنے معبودوں کو مخاطب کرکے اپنی گمراہی کا اعتراف کریں گے۔ وہ تسلیم کریں گے کہ انہیں اللہ ہی کو رب العالمین ماننا چاہیے تھا جو سب اختیارات کا مالک ہے اور وہی مغفرت بھی کرسکتا ہے۔ اور یہ کہ انہوں نے اللہ کے مقابلے میں جھوٹے معبود گھڑ لیے ‘ انہیں اللہ کے برابر ٹھہرا لیا اور یوں انہوں نے کھلی گمراہی میں پڑ کر خود کو برباد کرلیا۔

آیت 98 - سورہ شعراء: (إذ نسويكم برب العالمين...) - اردو