سورہ التکاثور: آیت 2 - حتى زرتم المقابر... - اردو

آیت 2 کی تفسیر, سورہ التکاثور

حَتَّىٰ زُرْتُمُ ٱلْمَقَابِرَ

اردو ترجمہ

یہاں تک کہ (اسی فکر میں) تم لب گور تک پہنچ جاتے ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Hatta zurtumu almaqabira

آیت 2 کی تفسیر

آیت 2{ حَتّٰی زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ۔ } ”یہاں تک کہ تم قبروں کو پہنچ جاتے ہو۔“ یعنی انسان اپنی ساری عمر اسی تگ و دو میں کھپا دیتا ہے اور مرتے دم تک یہ فکر اس کا پیچھا نہیں چھوڑتی۔ انسان کی حرص و ہوس کے پیمانے کو صرف قبر کی مٹی ہی بھر سکتی ہے 1۔ سورة الحدید کی آیت 20 میں انسانی زندگی کے جن مراحل کا ذکر ہوا ہے ان میں آخری مرحلہ تکاثر فی الاموال والاولاد کا ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ آخری عمر میں انسان کی یہ حرص مزید بڑھ جاتی ہے۔

آیت 2 - سورہ التکاثور: (حتى زرتم المقابر...) - اردو