سورہ تکویر: آیت 11 - وإذا السماء كشطت... - اردو

آیت 11 کی تفسیر, سورہ تکویر

وَإِذَا ٱلسَّمَآءُ كُشِطَتْ

اردو ترجمہ

اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waitha alssamao kushitat

آیت 11 کی تفسیر

واذا ............ کشطت (11:81) ” اور جب آسمان کا پردہ ہٹا دیا جائے گا “۔ اعمال نامے تو زمین کے حالات پر مشتمل ہوں گے ، ان کے مقابلے میں آسمانوں کے حالات بھی کھل کر سامنے آجائیں گے ۔ لفظ آسمان کا پہلا مفہوم تو یہ ہے کہ ہمارے سروں پر جو نیلگوں پردہ ہے ، یہ ہٹ جائے گا۔ یہ کس طرح ہٹ جائے گا تو اس کی کیفیت کا علم اللہ ہی کو ہے۔ بہرحال ہمارے سروں سر جو نیلا گنبد نظر آتا ہے یہ نظر نہ آئے گا اور کوئی اور ہی منظر ہوگا۔

آیت 1 1{ وَاِذَا السَّمَآئُ کُشِطَتْ۔ } ”اور جب آسمان کی کھال اتار لی جائے گی۔“ یعنی آسمان پر سے پردہ اٹھادیا جائے گا اور اس کے وہ سب رموز اور مناظر جو انسانوں کی نظروں سے پوشیدہ تھے ان پر ظاہر ہوجائیں گے۔ اس سے یہ مفہوم بھی نکلتا ہے کہ آسمان اس دن کھال اترے ہوئے کسی جانور کے جسم کی طرح سرخ نظر آئے گا ‘ جیسا کہ سورة الرحمن کی اس آیت میں بھی بتایا گیا ہے : { فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآئُ فَکَانَتْ وَرْدَۃً کَالدِّہَانِ۔ } ”پھر جب آسمان پھٹ جائے گا اور ہوجائے گا گلابی ‘ تیل کی تلچھٹ جیسا۔“

آیت 11 - سورہ تکویر: (وإذا السماء كشطت...) - اردو