سورہ تکویر: آیت 28 - لمن شاء منكم أن يستقيم... - اردو

آیت 28 کی تفسیر, سورہ تکویر

لِمَن شَآءَ مِنكُمْ أَن يَسْتَقِيمَ

اردو ترجمہ

تم میں سے ہر اُس شخص کے لیے جو راہ راست پر چلنا چاہتا ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Liman shaa minkum an yastaqeema

آیت 28 کی تفسیر

لمن شآئ .................... یستقیم (28:81) ” تم میں سے ہر اس شخص کے لئے جو سیدھے راستے پر چلنا چاہے “۔ یعنی جو وراہ ہدایت لینے کا ارادہ رکھتا ہو۔ اللہ کی طرف چلنا چاہتا ہو۔ کیونکہ اس کلام کے بعد تو اس بات میں کوئی شک وشبہ نہیں رہتا کہ اللہ کا راستہ ہی سیدھا راستہ ہے۔ اس کلام اور تذکرہ کے بعد تو تمام عذرات ساقط ہوجاتے ہیں۔ کیونکہ یہ کلام ایک صحیح اور سلیم دل پر راہ راست آشکارا کردیتا ہے۔ لہٰذا اب جو راہ راست سے انحراف کرے گا اس سے باز پرس ہوگی۔

حقیقت یہ ہے کہ انفس وآفاق میں اشارات ایمان اور دلائل ہدایت اس قدر کثرت سے ہیں کہ ہر انسان بمشکل ان کے دائرہ اثر سے پانے آپ کو نکالتا ہے اور اس کے لئے اسے عمداً سعی کرنی پڑتی ہے۔ ہر انسان پر ان دلائل کا زبردست اثر ہر وقت قائم رہتا ہے۔ خصوصاً جو شخص قرآن پر غور و تدبر کرے اور قرآن کے نہایت موثر اسلوب کلام کو سمجھتا ہو ، اور جو لوگ بھی قرآن کو سنیں اور سمجھیں۔ وہ راہ حق سے انحراف عمداً کریں گے اور ان کے پاس کبھی بھی کوئی معقول عذر اور وجہ جواز نہ ہوگا۔

جب یہ بتا دیا گیا کہ تمام لوگوں کا راہ ہدایت پر آنا ممکن ہے اور یہ بھی بتا دیا گیا کہ الہل نے ہر کسی کے لئے راہ حق پر چلنا آسان کردیا ہے ، تو اس مقام پر مناسب سمجھا گیا کہ لوگوں کی خواہش کے پس پردہ جو عظیم حقیقت کار فرما ہے ، وہ بھی انہیں صاف صاف بتادی جائے۔ وہ یہ کہ اگر وہ چاہیں بھی تو ، توفیق الٰہی کے بغیر راہ راست پر نہیں آسکتے۔

آیت 28{ لِمَنْ شَآئَ مِنْکُمْ اَنْ یَّسْتَقِیْمَ۔ } ”ہر اس شخص کے لیے جو تم میں سے سیدھے راستے پر چلنا چاہے۔“ یعنی قرآن ہر اس شخص کے لیے یاد دہانی ہے جو ہدایت کا طالب ہو اور پورے خلوص سے چاہتا ہو کہ وہ گمراہی سے نکل کر ہدایت کے راستے پر آجائے۔

آیت 28 - سورہ تکویر: (لمن شاء منكم أن يستقيم...) - اردو