سورۃ الطور: آیت 14 - هذه النار التي كنتم بها... - اردو

آیت 14 کی تفسیر, سورۃ الطور

هَٰذِهِ ٱلنَّارُ ٱلَّتِى كُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ

اردو ترجمہ

اُس وقت اُن سے کہا جائے گا کہ "یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلایا کرتے تھے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Hathihi alnnaru allatee kuntum biha tukaththiboona

آیت 14 کی تفسیر

ھذا النار ........ تکذبون (25 : 41) ” یہ وہی آگ ہے جسے تم جھٹلاتے تھے۔ “

یہ لوگ ابھی اسی حالت میں ہوں گے ادھر سے دھکے ادھر آگ ، مجبور ومقہور تو ان کو بطور سرزنش اور گو شمالی یہ کہا جائے گا۔ اشارہ ہوگا ان کے ماضی کی طرف۔

آیت 14{ ہٰذِہِ النَّارُ الَّتِیْ کُنْتُمْ بِہَا تُکَذِّبُوْنَ۔ } ”اور کہا جائے گا یہ ہے وہ آگ جس کو تم جھٹلایا کرتے تھے۔“

آیت 14 - سورۃ الطور: (هذه النار التي كنتم بها تكذبون...) - اردو