سورۃ الطور: آیت 5 - والسقف المرفوع... - اردو

آیت 5 کی تفسیر, سورۃ الطور

وَٱلسَّقْفِ ٱلْمَرْفُوعِ

اردو ترجمہ

اور اونچی چھت کی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waalssaqfi almarfooAAi

آیت 5 کی تفسیر

والسقف المرفوع (25 : 5) ” اور قسم ہے اونچی چھت کی “ اس سے مراد آسمان ہے۔ سفیاں ثوری کی یہی رائے ہے اور ابوالاحوص نے سماک ابن خالد ابن عرعرہ سے انہوں نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے یہی رائے نقل کی ہے۔ سفیان ثوری کہتے ہیں کہ اس کے بعد حضرت علی ؓ نے یہ آیت پڑھی۔

وجعلنا ........ معرضون ” اور ہم نے آسمان کو محفوظ چھت بنایا اور یہ لوگ اس کی نشانیوں سے منہ پھیر رہے ہیں۔ “

آیت 5{ وَالسَّقْفِ الْمَرْفُوْعِ۔ } ”اور قسم ہے اونچی چھت کی۔“ اس سے آسمان مراد ہے۔ پچھلی آیت کے ساتھ ملا کر پڑھنے سے اس کا مفہوم یہ ہوگا کہ یہ دنیا ایک گھر کی مانند ہے جس میں انسان آباد ہیں اور آسمان اس گھر کی چھت ہے۔

آیت 5 - سورۃ الطور: (والسقف المرفوع...) - اردو