سورہ زمر: آیت 34 - لهم ما يشاءون عند ربهم... - اردو

آیت 34 کی تفسیر, سورہ زمر

لَهُم مَّا يَشَآءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۚ ذَٰلِكَ جَزَآءُ ٱلْمُحْسِنِينَ

اردو ترجمہ

انہیں اپنے رب کے ہاں وہ سب کچھ ملے گا جس کی وہ خواہش کریں گے یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Lahum ma yashaoona AAinda rabbihim thalika jazao almuhsineena

آیت 34 کی تفسیر

آیت نمبر 34

یہ ایک جامع انداز تعبیر ہے جو بھی چیز دل مومن کو مرغوب ہو اور جس کی چاہت اس کے دل میں پیدا ہو وہ اس کے لیے اس کے رب کے ہاں تیار ہوگی۔ یہ اس کا حق ہوگا ، جس میں کوئی خسارہ نہ ہوگا اور نہ کوئی حصہ اس کا ضائع ہوگا۔

ذٰلک جزاء المحسنین (39: 34) ” یہ ہے نیکی کرنے والوں کی جزاء “۔ اور یہ اس لیے کہ اللہ نے ان کے لیے بھلائی اور جس عزت افزائی کا ارادہ فرمالیا تھا وہ حقیقت بن جائے اور عدل سے آگے بڑھ کر ان کے ساتھ فضل وکرم کا معاملہ کرے۔

آیت 34 { لَہُمْ مَّا یَشَآئُ وْنَ عِنْدَ رَبِّہِمْ ذٰلِکَ جَزٰٓؤُا الْمُحْسِنِیْنَ } ”ان کے لیے اپنے رب کے پاس وہ سب کچھ ہے جو یہ چاہیں گے۔ یہی بدلہ ہے نیکوکاروں کا !“

آیت 34 - سورہ زمر: (لهم ما يشاءون عند ربهم ۚ ذلك جزاء المحسنين...) - اردو