سورہ ہود: آیت 19 - الذين يصدون عن سبيل الله... - اردو

آیت 19 کی تفسیر, سورہ ہود

ٱلَّذِينَ يَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا وَهُم بِٱلْءَاخِرَةِ هُمْ كَٰفِرُونَ

اردو ترجمہ

اُن ظالموں پر جو خدا کے راستے سے لوگوں کو روکتے ہیں، اس کے راستے کو ٹیٹرھا کرنا چاہتے ہیں اور آخرت کا انکار کرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Allatheena yasuddoona AAan sabeeli Allahi wayabghoonaha AAiwajan wahum bialakhirati hum kafiroona

آیت 19 کی تفسیر

آیت 19 الَّذِیْنَ یَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِیْلِ اللّٰہِ وَیَبْغُوْنَہَا عِوَجًاتعلیماتِ حق اور طریق ہدایت پر خواہ مخواہ کے اعتراضات کرتے ہیں تاکہ لوگ اس راستے کو اختیار نہ کریں۔وَهُمْ بالْاٰخِرَةِ هُمْ كٰفِرُوْنَ یہ وہی بات ہے جو ہم سورة یونس میں بار بار پڑھ آئے ہیں : لَاْ یَرْجُوْنَ لِقَاءَ نَا کہ انہیں ہم سے ملاقات کی امید ہی نہیں اور ان کی اصل بیماری بھی یہی ہے کہ وہ دل سے آخرت کے منکر ہیں اور اسی وجہ سے ان کی عقلوں پر پردے پڑے ہوئے ہیں۔

آیت 19 - سورہ ہود: (الذين يصدون عن سبيل الله ويبغونها عوجا وهم بالآخرة هم كافرون...) - اردو