سورہ ہود: آیت 83 - مسومة عند ربك ۖ وما... - اردو

آیت 83 کی تفسیر, سورہ ہود

مُّسَوَّمَةً عِندَ رَبِّكَ ۖ وَمَا هِىَ مِنَ ٱلظَّٰلِمِينَ بِبَعِيدٍ

اردو ترجمہ

جن میں سے ہر پتھر تیرے رب کے ہاں نشان زدہ تھا اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دور نہیں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Musawwamatan AAinda rabbika wama hiya mina alththalimeena bibaAAeedin

آیت 83 کی تفسیر

آیت 83 مُّسَوَّمَۃً عِنْدَ رَبِّکَ یعنی ہر پتھر ایک آدمی کے لیے نشان زدہ اور مخصوص تھا۔وَمَا ھِيَ مِنَ الظّٰلِمِيْنَ بِبَعِيْدٍ یعنی مشرکین مکہ سے قوم لوط علیہ السلام کی یہ بستیاں زیادہ دور نہیں ہیں۔ قریش کے قافلے جب فلسطین کی طرف جاتے تھے تو پہلے قوم ثمود اور قوم مدین کے علاقے سے گزرتے تھے پھر قوم لوط کی بستیوں کے آثار بھی ان کے راستے میں آتے تھے۔

آیت 83 - سورہ ہود: (مسومة عند ربك ۖ وما هي من الظالمين ببعيد...) - اردو