سورہ ابراہیم: آیت 40 - رب اجعلني مقيم الصلاة ومن... - اردو

آیت 40 کی تفسیر, سورہ ابراہیم

رَبِّ ٱجْعَلْنِى مُقِيمَ ٱلصَّلَوٰةِ وَمِن ذُرِّيَّتِى ۚ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ

اردو ترجمہ

ا ے میرے پروردگار، مجھے نماز قائم کرنے والا بنا اور میری اولاد سے بھی (ایسے لوگ اٹھا جو یہ کام کریں) پروردگار، میری دعا قبول کر

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Rabbi ijAAalnee muqeema alssalati wamin thurriyyatee rabbana wtaqabbal duAAai

آیت 40 کی تفسیر

آیت 40 رَبِّ اجْعَلْنِيْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِيْ یعنی مجھے توفیق عطا فرما دے کہ میں نماز کو پوری طرح قائم رکھوں اور پھر میری اولاد کو بھی توفیق بخش دے کہ وہ لوگ بھی نماز قائم کرنے والے بن کر رہیں۔

آیت 40 - سورہ ابراہیم: (رب اجعلني مقيم الصلاة ومن ذريتي ۚ ربنا وتقبل دعاء...) - اردو