سورہ مریم: آیت 40 - إنا نحن نرث الأرض ومن... - اردو

آیت 40 کی تفسیر, سورہ مریم

إِنَّا نَحْنُ نَرِثُ ٱلْأَرْضَ وَمَنْ عَلَيْهَا وَإِلَيْنَا يُرْجَعُونَ

اردو ترجمہ

آخرکار ہم ہی زمین اور اس کی ساری چیزوں کے وارث ہوں گے اور سب ہماری طرف ہی پلٹائے جائیں گے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna nahnu narithu alarda waman AAalayha wailayna yurjaAAoona

آیت 40 کی تفسیر

آیت 40 اِنَّا نَحْنُ نَرِثُ الْاَرْضَ وَمَنْ عَلَیْہَا اس دن روئے زمین کی حکمرانی اور دنیوی مال و متاع کی ملکیت کے عارضی دعویدار سب کے سب ختم ہوجائیں گے اور اس سب کچھ کی وراثت ظاہری طور پر بھی ہمیں منتقل ہوجائے گی۔

آیت 40 - سورہ مریم: (إنا نحن نرث الأرض ومن عليها وإلينا يرجعون...) - اردو