سورہ سعد: آیت 32 - فقال إني أحببت حب الخير... - اردو

آیت 32 کی تفسیر, سورہ سعد

فَقَالَ إِنِّىٓ أَحْبَبْتُ حُبَّ ٱلْخَيْرِ عَن ذِكْرِ رَبِّى حَتَّىٰ تَوَارَتْ بِٱلْحِجَابِ

اردو ترجمہ

تو اس نے کہا "میں نے اس مال کی محبت اپنے رب کی یاد کی وجہ سے اختیار کی ہے" یہاں تک کہ جب وہ گھوڑے نگاہ سے اوجھل ہو گئے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Faqala innee ahbabtu hubba alkhayri AAan thikri rabbee hatta tawarat bialhijabi

آیت 32 کی تفسیر

آیت 32 { فَقَالَ اِنِّیْٓ اَحْبَبْتُ حُبَّ الْخَیْرِ عَنْ ذِکْرِ رَبِّیْ } ”تو اس نے کہا کہ میں نے پسند کرلیا مال کی محبت کو اپنے رب کے ذکر کے مقابلے میں !“ حُبَّ الْخَیْرِ سے مال و دولت یعنی گھوڑوں کی محبت مراد ہے کہ میں گھوڑوں کی محبت میں اس قدر مشغول ہوگیا کہ اپنے رب کے ذکرکو بھول گیا۔ اپنے ربّ کی یاد سے غافل ہوگیا۔ { حَتّٰی تَوَارَتْ بِالْحِجَابِ } ”یہاں تک کہ سور ج چھپ گیا اوٹ میں۔“ یہاں پر تَوَارَتْ کے بعد الشَمْس سور ج کا لفظ گویا محذوف ہے۔

آیت 32 - سورہ سعد: (فقال إني أحببت حب الخير عن ذكر ربي حتى توارت بالحجاب...) - اردو