سورہ سعد: آیت 40 - وإن له عندنا لزلفى وحسن... - اردو

آیت 40 کی تفسیر, سورہ سعد

وَإِنَّ لَهُۥ عِندَنَا لَزُلْفَىٰ وَحُسْنَ مَـَٔابٍ

اردو ترجمہ

یقیناً اُس کے لیے ہمارے ہاں تقرب کا مقام اور بہتر انجام ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wainna lahu AAindana lazulfa wahusna maabin

آیت 40 کی تفسیر

وان له عندنا لزلفٰی وحسن ماٰب (38: 40) ” یقیناً اس کے لیے ہمارے ہاں تقریب کا مقام اور بہتر انجام ہے “۔ یہ ایک نہایت ہی عظیم مقام و مرتبہ ہے جو حضرت سلیمان کو دیا گیا۔ نہایت ہی فضل وکرم اور رضامندی اور بخشش اور مہربانیاں۔

حضرت سلیمان کے بعد اب حضرت ایوب (علیہ السلام) کا قصہ ابتلا آتا ہے اور اس کے بعد ان پر اللہ کا فضل وکرم حضور ﷺ اور مسلمانوں کے لیے امید پیدا کی جاتی ہے۔

آیت 40 { وَاِنَّ لَہٗ عِنْدَنَا لَزُلْفٰی وَحُسْنَ مَاٰبٍ } ”اور اس کے لیے ہمارے پاس مقام قرب بھی ہے اور بہت عمدہ ٹھکانہ بھی۔“ جب وہ علیہ السلام لوٹ کر ہمارے پاس آئے گا تو اسے مقام قرب ‘ بہت بلند مراتب اور بڑے بڑے انعامات سے نوازا جائے گا۔

آیت 40 - سورہ سعد: (وإن له عندنا لزلفى وحسن مآب...) - اردو