سورہ سبا: آیت 45 - وكذب الذين من قبلهم وما... - اردو

آیت 45 کی تفسیر, سورہ سبا

وَكَذَّبَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَمَا بَلَغُوا۟ مِعْشَارَ مَآ ءَاتَيْنَٰهُمْ فَكَذَّبُوا۟ رُسُلِى ۖ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

اردو ترجمہ

اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں جو کچھ ہم نے اُنہیں دیا تھا اُس کے عشر عشیر کو بھی یہ نہیں پہنچے ہیں مگر جب انہوں نے میرے رسولوں کو جھٹلایا تو دیکھ لو کہ میری سزا کیسی سخت تھی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakaththaba allatheena min qablihim wama balaghoo miAAshara ma ataynahum fakaththaboo rusulee fakayfa kana nakeeri

آیت 45 کی تفسیر

آیت 45 { وَکَذَّبَ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلِہِمْ } ”اور ان لوگوں نے بھی جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے“ { وَمَا بَلَغُوْا مِعْشَارَ مَـآ اٰتَـیْنٰہُمْ } ”اور یہ تو اس کے دسویں حصے کو بھی نہیں پہنچے جو کچھ ہم نے انہیں دے رکھا تھا“ مثلاً قوم عاد کو جو شان و شوکت عطا ہوئی تھی اور اپنے علاقے میں جیسا ان کا رعب ودبدبہ تھا قریش مکہ کو تو اس کا ُ عشر عشیر بھی حاصل نہیں ہے۔ { فَکَذَّبُوْا رُسُلِیْقف فَکَیْفَ کَانَ نَـکِیْرِ } ”تو انہوں نے میرے رسولوں علیہ السلام کو جھٹلایا ‘ پس کیسی رہی ان کے لیے میری پکڑ !“

آیت 45 - سورہ سبا: (وكذب الذين من قبلهم وما بلغوا معشار ما آتيناهم فكذبوا رسلي ۖ فكيف كان نكير...) - اردو