سورہ طٰہٰ: آیت 122 - ثم اجتباه ربه فتاب عليه... - اردو

آیت 122 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

ثُمَّ ٱجْتَبَٰهُ رَبُّهُۥ فَتَابَ عَلَيْهِ وَهَدَىٰ

اردو ترجمہ

پھر اُس کے رب نے اُسے برگزیدہ کیا اور اس کی توبہ قبول کر لی اور اسے ہدایت بخشی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Thumma ijtabahu rabbuhu fataba AAalayhi wahada

آیت 122 کی تفسیر

اور یہ اس وقت ہوا جب آدم نے اللہ سے مغفرت طلب کی ، ندامت کا اظہار کیا اور عذم پیش کیا اور ان باتوں کا یہاں ذکر نہیں کیا گیا تاکہ یہاں صرف رحمت خداوندی ہی نظر آئے۔

اس کے بعد اب دونوں فریقوں آدم و ابلیس کو حکم ہوا کہ زمین پر اترو ، تم ایک دوسرے کے سخت دشمن ہو ، تمہارے درمیان اب ایک طویل معرکہ ہوگا۔ یہ تو تمہارے معرکہ کی پہلی باری تھی۔

آیت 122 - سورہ طٰہٰ: (ثم اجتباه ربه فتاب عليه وهدى...) - اردو