سورہ طٰہٰ: آیت 93 - ألا تتبعن ۖ أفعصيت أمري... - اردو

آیت 93 کی تفسیر, سورہ طٰہٰ

أَلَّا تَتَّبِعَنِ ۖ أَفَعَصَيْتَ أَمْرِى

اردو ترجمہ

تو کس چیز نے تمہارا ہاتھ پکڑا تھا کہ میرے طریقے پر عمل نہ کرو؟ کیا تم نے میرے حکم کی خلاف ورزی کی؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Alla tattabiAAani afaAAasayta amree

آیت 93 کی تفسیر

آیت 93 اَلَّا تَتَّبِعَنِ ط ”اس کا دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے ”جو آپ میرے پیچھے نہ آگئے“۔ یعنی آپ علیہ السلام میرے پیچھے کوہ طور پر کیوں نہ آگئے اور آکر کیوں نہ مجھے بتایا کہ وہ لوگ یوں گمراہ ہوگئے ہیں۔ اَفَعَصَیْتَ اَمْرِیْ ”اگرچہ عمر میں حضرت ہارون علیہ السلام بڑے تھے مگر منصب نبوت کے اعتبار سے چونکہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کا رتبہ ان سے بڑا تھا اس لیے آپ علیہ السلام نے اس انداز میں حضرت ہارون علیہ السلام سے جواب طلبی کی۔

آیت 93 - سورہ طٰہٰ: (ألا تتبعن ۖ أفعصيت أمري...) - اردو