سورہ یٰسین: آیت 72 - وذللناها لهم فمنها ركوبهم ومنها... - اردو

آیت 72 کی تفسیر, سورہ یٰسین

وَذَلَّلْنَٰهَا لَهُمْ فَمِنْهَا رَكُوبُهُمْ وَمِنْهَا يَأْكُلُونَ

اردو ترجمہ

ہم نے اُنہیں اس طرح اِن کے بس میں کر دیا ہے کہ اُن میں سے کسی پر یہ سوار ہوتے ہیں، کسی کا یہ گوشت کھاتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wathallalnaha lahum faminha rakoobuhum waminha yakuloona

آیت 72 کی تفسیر

آیت 72 { وَذَلَّلْنٰہَا لَہُمْ فَمِنْہَا رَکُوْبُہُمْ وَمِنْہَا یَاْکُلُوْنَ } ”اور ہم نے ان مویشیوں کو ان کا مطیع کردیا ہے تو ان میں سے بعض پر وہ سوار ہوتے ہیں اور بعض کا گوشت کھاتے ہیں۔“ انسان سے کئی کئی گنا زیادہ طاقتور جانوروں کو اللہ تعالیٰ نے فطری طور پر اس کے تابع کردیا ہے۔ چناچہ کئی جانور تو ایسے ہیں جن کو انسان سواری اور باربرداری کے کام میں لاتا ہے اور کئی وہ ہیں جن کے گوشت سے اس کی غذائی ضروریات پوری ہوتی ہیں۔

آیت 72 - سورہ یٰسین: (وذللناها لهم فمنها ركوبهم ومنها يأكلون...) - اردو