ھو یحی ویمیت وہی (دنیا میں) جلاتا اور موت دیتا ہے۔ پس آخرت میں وہ زندہ کرسکتا ہے اور مار سکتا ہے۔ نہ اس کی قدرت میں زوال ہو سکتا ہے ‘ نہ موت وحیات کو قبول کرنے والا بدل سکتا ہے۔
والیہ ترجعون اور (مرنے کے بعد قبروں سے اٹھ کر) تم سب کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے) ۔
آیت 56 ہُوَ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ وَاِلَیْہِ تُرْجَعُوْنَ اگلی دو آیات عظمت قرآن کے ضمن میں ایک بیش بہا خزانہ اور افادیت کے اعتبار سے نہایت جامع آیات ہیں۔