سورہ عبسہ: آیت 40 - ووجوه يومئذ عليها غبرة... - اردو

آیت 40 کی تفسیر, سورہ عبسہ

وَوُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ عَلَيْهَا غَبَرَةٌ

اردو ترجمہ

اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑ رہی ہوگی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wawujoohun yawmaithin AAalayha ghabaratun

آیت 40 کی تفسیر

ووجوہ ........................ الفجرة (40:80 تا 42) ” اور کچھ چہروں پر اس روز خاک اڑارہی ہوگی اور کلونس چھائی ہوئی ہوگی۔ یہی کافروفاجر لوگ ہوں گے “۔ یہ غبار حزن وملال کا غبار ہوگا ، اور حسرت ویاس کا غبار ہوگا۔ اور ذلت اور پریشانی کی وجہ سے چہروں پر سیاہی ہوگی۔ ان کو معلوم ہوجائے گا کہ انہوں نے کیا کمایا ہے ، لہٰذا ان کو یقین ہوجائے گا کہ ان کا انجام کیا ہے۔

آیت 40 - سورہ عبسہ: (ووجوه يومئذ عليها غبرة...) - اردو