سورہ ذاریات: آیت 54 - فتول عنهم فما أنت بملوم... - اردو

آیت 54 کی تفسیر, سورہ ذاریات

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَآ أَنتَ بِمَلُومٍ

اردو ترجمہ

پس اے نبیؐ، ان سے رخ پھیر لو، تم پر کچھ ملامت نہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Fatawalla AAanhum fama anta bimaloomin

آیت 54 کی تفسیر

آیت 54{ فَتَوَلَّ عَنْہُمْ فَمَآ اَنْتَ بِمَلُوْمٍ۔ } ”پس اے نبی ﷺ ! آپ ان سے رُخ پھیر لیں ‘ آپ پر کوئی ملامت نہیں ہے۔“ یعنی اگر وہ آپ ﷺ کی مخالفت میں یہاں تک آگئے ہیں کہ آپ ﷺ کو شاعر ‘ ساحر ‘ مجنون اور معُلَّم سکھایا ہوا تک کہہ رہے ہیں اور آپ ﷺ کی دعوت سے مسلسل اعراض کر رہے ہیں تو اب آپ بھی اپنی توجہ ان کی طرف سے ہٹالیجیے۔ آپ محکم دلائل کے ساتھ ان پر اتمامِ حجت کرچکے ہیں۔ اگر یہ لوگ راہ راست پر نہ آئے تو اس کی جواب دہی آپ سے نہیں ہوگی۔ لہٰذا آپ انہیں چھوڑ کر ان لوگوں کی طرف اپنی توجہ مرکوز کریں جو آپ ﷺ کی بات کو سننا اور سمجھنا چاہتے ہیں۔

آیت 54 - سورہ ذاریات: (فتول عنهم فما أنت بملوم...) - اردو