سورۃ الانعام: آیت 11 - قل سيروا في الأرض ثم... - اردو

آیت 11 کی تفسیر, سورۃ الانعام

قُلْ سِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ ثُمَّ ٱنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُكَذِّبِينَ

اردو ترجمہ

اِن سے کہو، ذرا زمین میں چل پھر کر دیکھو جھٹلانے والوں کا کیا انجام ہوا ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qul seeroo fee alardi thumma onthuroo kayfa kana AAaqibatu almukaththibeena

آیت 11 کی تفسیر

آیت 11 قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ ثُمَّ انْظُرُوْا کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُکَذِّبِیْنَ rٍ تمہارے اس جزیرہ نمائے عرب میں ہی قوم عاد اور قوم ثمود آباد تھیں۔ اور جب تم شام کی طرف سفر کرتے ہو تو وہاں راستے میں قوم مدین کے مسکن بھی ہیں اور قوم لوط کے شہروں کے آثار بھی۔ یہ سب تم اپنی آنکھوں سے دیکھتے ہو ‘ پھر تم ان کے انجام سے عبرت کیوں نہیں پکڑتے ؟

آیت 11 - سورۃ الانعام: (قل سيروا في الأرض ثم انظروا كيف كان عاقبة المكذبين...) - اردو