سورۃ الانعام: آیت 149 - قل فلله الحجة البالغة ۖ... - اردو

آیت 149 کی تفسیر, سورۃ الانعام

قُلْ فَلِلَّهِ ٱلْحُجَّةُ ٱلْبَٰلِغَةُ ۖ فَلَوْ شَآءَ لَهَدَىٰكُمْ أَجْمَعِينَ

اردو ترجمہ

پھر کہو (تمہاری اس حجت کے مقابلہ میں) "حقیقت رس حجت تو اللہ کے پاس ہے، بے شک اگر اللہ چاہتا تو تم سب کو ہدایت دے دیتا"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qul falillahi alhujjatu albalighatu falaw shaa lahadakum ajmaAAeena

آیت 149 کی تفسیر

آیت 149 قُلْ فَلِلّٰہِ الْحُجَّۃُ الْبَالِغَۃُ ج۔تمہاری اس کٹ حجتی کے مقابلے میں حقیقت تک پہنچی ہوئی حجت صرف اللہ کی ہے۔ اس نے ہر طرح سے تم پر اتمام حجت کردیا ہے ‘ تمہاری ہر نامعقول بات کو معقول طریقے سے رد کردیا ہے ‘ مختلف انداز سے تمہیں ہر بات سمجھا دی ہے۔ امام الہند شاہ ولی اللہ دہلوی رح نے اپنی شہرۂ آفاق کتاب حجۃ اللہ البالغہ کا نام اسی آیت سے اخذ کیا ہے۔

آیت 149 - سورۃ الانعام: (قل فلله الحجة البالغة ۖ فلو شاء لهداكم أجمعين...) - اردو