سورہ اعراف: آیت 114 - قال نعم وإنكم لمن المقربين... - اردو

آیت 114 کی تفسیر, سورہ اعراف

قَالَ نَعَمْ وَإِنَّكُمْ لَمِنَ ٱلْمُقَرَّبِينَ

اردو ترجمہ

فرعون نے جواب دیا "ہاں، اور تم مقرب بارگاہ ہو گے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qala naAAam wainnakum lamina almuqarrabeena

آیت 114 کی تفسیر

آیت 114 قَالَ نَعَمْ وَاِنَّکُمْ لَمِنَ الْمُقَرَّبِیْنَ تمہیں مالی فوائد اور انعام و اکرام سے بھی نوازا جائے گا اور دربار میں بڑے بڑے مراتب و مناصب بھی عطا کیے جائیں گے۔ اس کے بعد ایک کھلے میدان میں بہت بڑے عوامی اجتماع کے سامنے یہ مقابلہ شروع ہوا۔ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام اور جادوگر ایک دوسرے کے سامنے آگئے تو :

آیت 114 - سورہ اعراف: (قال نعم وإنكم لمن المقربين...) - اردو