سورہ اعراف: آیت 125 - قالوا إنا إلى ربنا منقلبون... - اردو

آیت 125 کی تفسیر, سورہ اعراف

قَالُوٓا۟ إِنَّآ إِلَىٰ رَبِّنَا مُنقَلِبُونَ

اردو ترجمہ

انہوں نے جواب دیا "بہر حال ہمیں پلٹنا اپنے رب ہی کی طرف ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo inna ila rabbina munqaliboona

آیت 125 کی تفسیر

آیت 125 قَالُوْٓا اِنَّآ اِلٰی رَبِّنَا مُنْقَلِبُوْنَ جادو گروں پر انکشافِ حق سے حاصل ہونے والی یقین کی پختگی اور گہرائی کا یہ عالم تھا کہ ایک مطلق العنان بادشاہ کی اتنی بڑی دھمکی ان کے پائے استقامت میں ذرا بھی لرزش پیدا نہ کرسکی۔ ان کے اس جواب کے ایک ایک لفظ سے ان کے دل کا اطمینان جھلکتا اور چھلکتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

آیت 125 - سورہ اعراف: (قالوا إنا إلى ربنا منقلبون...) - اردو