سورہ اعراف: آیت 41 - لهم من جهنم مهاد ومن... - اردو

آیت 41 کی تفسیر, سورہ اعراف

لَهُم مِّن جَهَنَّمَ مِهَادٌ وَمِن فَوْقِهِمْ غَوَاشٍ ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّٰلِمِينَ

اردو ترجمہ

ان کے لیے تو جہنم کا بچھونا ہوگا اور جہنم ہی کا اوڑھنا یہ ہے وہ جزا جو ہم ظالموں کو دیا کرتے ہیں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Lahum min jahannama mihadun wamin fawqihim ghawashin wakathalika najzee alththalimeena

آیت 41 کی تفسیر

آیت 41 لَہُمْ مِّنْ جَہَنَّمَ مِہَادٌ وَّمِنْ فَوْقِہِمْ غَوَاشٍط وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الظّٰلِمِیْنَ آگ کے گدے ہوں گے بچھانے کے لیے اور اسی کے لحاف ہوں گے اوڑھنے کے لیے۔ اور اسی آگ کے اندر ان کا گزر بسر ہوگا۔

آیت 41 - سورہ اعراف: (لهم من جهنم مهاد ومن فوقهم غواش ۚ وكذلك نجزي الظالمين...) - اردو