سورہ اعراف: آیت 84 - وأمطرنا عليهم مطرا ۖ فانظر... - اردو

آیت 84 کی تفسیر, سورہ اعراف

وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِم مَّطَرًا ۖ فَٱنظُرْ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلْمُجْرِمِينَ

اردو ترجمہ

بچا کر نکال دیا اور اس قوم پر برسائی ایک بارش، پھر دیکھو کہ اُن مجرموں کا کیا انجام ہوا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waamtarna AAalayhim mataran faonthur kayfa kana AAaqibatu almujrimeena

آیت 84 کی تفسیر

آیت 84 وَاَمْطَرْنَا عَلَیْہِمْ مَّطَرًاط فانْظُرْ کَیْفَ کَانَ عَاقِبَۃُ الْمُجْرِمِیْنَ یہ پتھروں کی بارش تھی اور ساتھ شدید زلزلہ بھی تھا جس سے ان کی بستیاں الٹ کر بحیرۂ مردار کے اندر دفن ہوگئیں۔ قوم لوط علیہ السلام اہل مکہ سے زمانی اور مکانی لحاظ سے زیادہ دور نہیں تھی ‘ اس قوم کے قصے اہل عرب کی تاریخی روایات کے اندر موجود تھے۔ چناچہ اہل مکہ اس قوم کے حسرتناک انجام سے خوب واقف تھے۔

آیت 84 - سورہ اعراف: (وأمطرنا عليهم مطرا ۖ فانظر كيف كان عاقبة المجرمين...) - اردو