سورۃ البقرہ: آیت 162 - خالدين فيها ۖ لا يخفف... - اردو

آیت 162 کی تفسیر, سورۃ البقرہ

خَٰلِدِينَ فِيهَا ۖ لَا يُخَفَّفُ عَنْهُمُ ٱلْعَذَابُ وَلَا هُمْ يُنظَرُونَ

اردو ترجمہ

اسی لعنت زدگی کی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے، نہ اُن کی سز امیں تخفیف ہوگی اور نہ انہیں پھر کوئی دوسری مہلت دی جائے گی

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Khalideena feeha la yukhaffafu AAanhumu alAAathabu wala hum yuntharoona

آیت 162 کی تفسیر

آیت 162 خٰلِدِیْنَ فِیْہَاج لاَ یُخَفَّفُ عَنْہُمُ الْعَذَابُ وَلاَ ہُمْ یُنْظَرُوْنَ عذاب کا تسلسل ہمیشہ قائم رہے گا۔ ایسا نہیں ہوگا کہ ذرا سی دیر کے لیے وقفہ ہوجائے یا سانس لینے کی مہلت ہی مل جائے۔

آیت 162 - سورۃ البقرہ: (خالدين فيها ۖ لا يخفف عنهم العذاب ولا هم ينظرون...) - اردو