سورۃ الفجر: آیت 30 - وادخلي جنتي... - اردو

آیت 30 کی تفسیر, سورۃ الفجر

وَٱدْخُلِى جَنَّتِى

اردو ترجمہ

اور داخل ہو جا میری جنت میں

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Waodkhulee jannatee

آیت 30 کی تفسیر

آیت 30{ وَادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۔ } ”اور داخل ہو جائو میری جنت میں !“ چناچہ اس نَفسِ مُطمَئنّہسے کہا جائے گا کہ آئو ! میرے ان انعام یافتہ بندوں کی صف میں شامل ہو جائو۔ ایسے خوش قسمت لوگوں کے مراتب کی بلندی کے تصور اور اپنی تہی دامنی کے احساس کے پیش نظر ہمارا ان کی معیت کے لیے دعا مانگنا اگرچہ ”چھوٹا منہ بڑی بات“ کے زمرے میں آتا ہے مگر پھر بھی دل سے بےاختیار دعا نکلتی ہے : اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اجْعَلْنَا مِنْھُمْ۔۔۔۔ آمین !

آیت 30 - سورۃ الفجر: (وادخلي جنتي...) - اردو