سورۃ الفلق: آیت 3 - ومن شر غاسق إذا وقب... - اردو

آیت 3 کی تفسیر, سورۃ الفلق

وَمِن شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ

اردو ترجمہ

اور رات کی تاریکی کے شر سے جب کہ وہ چھا جائے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wamin sharri ghasiqin itha waqaba

آیت 3 کی تفسیر

آیت 3{ وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ۔ } ”اور خاص طور پر اندھیرے کے شر سے جب وہ چھا جائے۔“ ظاہر ہے رات کے اندھیرے میں انسانوں ‘ جنوں اور ضرر رساں جانوروں اور کیڑوں مکوڑوں کی صورت میں شر پھیلانے والے عناصر زیادہ فعال اور مستعد ہوجاتے ہیں۔ گویا رات کا اندھیرا بذات خود ایک بہت بڑا شر ہے جس سے بچنے کے لیے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آنا ضروری ہے۔

آیت 3 - سورۃ الفلق: (ومن شر غاسق إذا وقب...) - اردو