سورۃ الفرقان: آیت 16 - لهم فيها ما يشاءون خالدين... - اردو

آیت 16 کی تفسیر, سورۃ الفرقان

لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ خَٰلِدِينَ ۚ كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْـُٔولًا

اردو ترجمہ

جس میں اُن کی ہر خواہش پوری ہو گی، جس میں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے، جس کا عطا کرنا تمہارے پروردگار کے ذمے ایک واجب الادا وعدہ ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Lahum feeha ma yashaoona khalideena kana AAala rabbika waAAdan masoolan

آیت 16 کی تفسیر

کَانَ عَلٰی رَبِّکَ وَعْدًا مَّسْءُوْلًا ”اس وعدہ کے ایفا کی آپ کے رب پر حتمی ذمہ داری ہے۔ اس کے حوالے سے سورة آل عمران کی یہ دعا بھی ذہن میں تازہ کر لیجیے : رَبَّنَا وَاٰتِنَا مَا وَعَدْتَّنَا عَلٰی رُسُلِکَ وَلاَ تُخْزِنَا یَوْمَ الْقِیٰمَۃِط اِنَّکَ لاَ تُخْلِفُ الْمِیْعَادَ ”اے ہمارے پروردگار ! تو نے اپنے رسولوں علیہ السلام کے ذریعے ہم سے جو وعدے کیے ہیں وہ پورے فرما اور ہمیں قیامت کے دن رسوا نہ کرنا ‘ بیشک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا“۔ اللہ تعالیٰ یقیناً اپنے ان وعدوں کو پورا فرمائے گا اور یہ اس کی بےپایاں رحمت کا اظہار ہے کہ وہ ان وعدوں کو اپنی ذمہ داری قرار دیتا ہے۔

آیت 16 - سورۃ الفرقان: (لهم فيها ما يشاءون خالدين ۚ كان على ربك وعدا مسئولا...) - اردو