سورۃ الفرقان: آیت 66 - إنها ساءت مستقرا ومقاما... - اردو

آیت 66 کی تفسیر, سورۃ الفرقان

إِنَّهَا سَآءَتْ مُسْتَقَرًّا وَمُقَامًا

اردو ترجمہ

وہ بڑا ہی برا مستقر اور مقام ہے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Innaha saat mustaqarran wamuqaman

آیت 66 کی تفسیر

آیت 66 اِنَّہَا سَآءَ تْ مُسْتَقَرًّا وَّمُقَامًا ”دنیا میں عام طور پر انسانی طبیعت کا خاصہّ ہے کہ وہ ہر دم تبدیلی چاہتا ہے۔ تبدیلی کے طور پر وہ تھوڑی دیر کے لیے بری سے بری جگہ پر بھی تفریح محسوس کرتا ہے اور اگر اسے اچھی سے اچھی جگہ پر بھی مستقل رہنا پڑے تو وہاں اسے بہت جلد اکتاہٹ محسوس ہونے لگتی ہے۔ اس کے برعکس جنت اور جہنم کی کیفیت یکسر مختلف ہے۔ قرآن کے مطابق جنت ایسی پر کشش جگہ ہے کہ وہاں مستقل رہنے کے باوجود اہل جنت کو اس کی دلچسپیوں اور رعنائیوں میں ذرہ بھر کمی محسوس نہیں ہوگی اور جہنم میں اگر کوئی انسان ایک لمحہ کے لیے بھی چلا گیا تو وہ اپنی ساری سختیاں اس پر اسی ایک لمحے میں ظاہر کر دے گی۔

آیت 66 - سورۃ الفرقان: (إنها ساءت مستقرا ومقاما...) - اردو