سورہ الحجر: آیت 50 - وأن عذابي هو العذاب الأليم... - اردو

آیت 50 کی تفسیر, سورہ الحجر

وَأَنَّ عَذَابِى هُوَ ٱلْعَذَابُ ٱلْأَلِيمُ

اردو ترجمہ

مگر اِس کے ساتھ میرا عذاب بھی نہایت دردناک عذاب ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wa anna AAathabee huwa alAAathabu alaleemu

آیت 50 کی تفسیر

آیت 50 وَاَنَّ عَذَابِيْ هُوَ الْعَذَابُ الْاَلِيْمُ یقینا میں غفور اور رحیم ہوں مگر دوسری طرف میرا عذاب بھی بہت سخت ہوتا ہے۔ لہٰذا کوئی شخص نڈر اور نچنت بھی نہ ہوجائے ‘ بلکہ میرے بندوں کو ہر وقت ”بین الخوف و الرجا“ کی کیفیت میں رہنا چاہیے۔ وہ میری رحمت اور مغفرت کی امید بھی رکھیں اور میرے عذاب سے ڈرتے بھی رہیں۔

آیت 50 - سورہ الحجر: (وأن عذابي هو العذاب الأليم...) - اردو