سورۃ الحجرات: آیت 18 - إن الله يعلم غيب السماوات... - اردو

آیت 18 کی تفسیر, سورۃ الحجرات

إِنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ غَيْبَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ۚ وَٱللَّهُ بَصِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ

اردو ترجمہ

اللہ زمین اور آسمانوں کی ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم کرتے ہو وہ سب اس کی نگاہ میں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Inna Allaha yaAAlamu ghayba alssamawati waalardi waAllahu baseerun bima taAAmaloona

آیت 18 کی تفسیر

ان اللہ یعلم ۔۔۔۔۔ بما تعملون (49 : 18) “ اللہ زمین و آسمان کی ہر پوشیدہ چیز کا علم رکھتا ہے اور جو کچھ تم کر رہے ہو ، وہ اس کی نگاہ میں ہے ”۔ جو اللہ زمین و آسمانوں کے غیب سے واقف ہے ، جو ضمیروں کی بات جانتا ہے ، جو انسانی شعور سے بھی واقف ہے ، جو دیکھ رہا ہے کہ لوگ کرتے کیا ہیں۔ وہ صرف وہ باتیں ہی نہیں جانتا جو لوگوں کی زبان سے نکلتی ہیں بلکہ ان شعوری جذبات سے بھی واقف ہے جو دلوں میں جوش مارتے ہیں ، ان اعمال سے بھی واقف ہے جو ان دلی جذبات کے نیتجے میں عمل میں آتے ہیں۔

یہ ہے گیارہ آیات پر مشتمل یہ عظیم سورت ، یہ مومنین کے لئے نہایت ہی اہم نشانات راہ تجویز کرتی ہے اور نہایت ہی اعلیٰ اور پاکیزہ نشانات نیز انسانی شعور و ضمیر کی گہرائیوں میں نہایت ہی عظیم اصول اور حقائق کی نشاندہی کرتی ہے۔

آیت 18{ اِنَّ اللّٰہَ یَعْلَمُ غَیْبَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِط وَاللّٰہُ بَصِیْرٌم بِمَا تَعْمَلُوْنَ } ”یقینا اللہ جانتا ہے آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزیں۔ اور جو کچھ تم کر رہے ہو اللہ اسے بھی دیکھ رہا ہے۔“بارک اللّٰہ لی ولکم فی القرآن العظیم ، ونفعنی وایّاکم بالات والذّکر الحکیم

آیت 18 - سورۃ الحجرات: (إن الله يعلم غيب السماوات والأرض ۚ والله بصير بما تعملون...) - اردو