سورہ اخلاص: آیت 4 - ولم يكن له كفوا أحد... - اردو

آیت 4 کی تفسیر, سورہ اخلاص

وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ كُفُوًا أَحَدٌۢ

اردو ترجمہ

اور کوئی اس کا ہمسر نہیں ہے

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Walam yakun lahu kufuwan ahadun

آیت 4 کی تفسیر

آیت 4 { وَلَمْ یَکُنْ لَّـہٗ کُفُوًا اَ حَدٌ۔ } ”اور کوئی بھی اس کا کفو نہیں ہے۔“ کُفْو کے معنی ہم سر کے ہیں ‘ جو قدرت ‘ علم ‘ حکمت اور دیگر صفات میں ہم پلہ اور ہم پایہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کا نہ تو کوئی ہم پلہ اور برابری کرنے والا ہے اور نہ ہی اس کی کوئی ضد ‘ ند ‘ مثل ‘ مثال ‘ مثیل وغیرہ ہے۔

آیت 4 - سورہ اخلاص: (ولم يكن له كفوا أحد...) - اردو