سورہ کہف: آیت 68 - وكيف تصبر على ما لم... - اردو

آیت 68 کی تفسیر, سورہ کہف

وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلَىٰ مَا لَمْ تُحِطْ بِهِۦ خُبْرًا

اردو ترجمہ

اور جس چیز کی آپ کو خبر نہ ہو آخر آپ اس پر صبر کر بھی کیسے سکتے ہیں"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wakayfa tasbiru AAala ma lam tuhit bihi khubran

آیت 68 کی تفسیر

آیت 68 وَكَيْفَ تَصْبِرُ عَلٰي مَا لَمْ تُحِطْ بِهٖ خُبْرًا میرے ساتھ رہ کر آپ کو میرے کام بڑے عجیب لگیں گے اور آپ صبر نہیں کر پائیں گے کیونکہ ان کاموں کی حقیقی غرض وغایت کے بارے میں آپ کو پوری طرح آگاہی حاصل نہیں ہوگی۔ جو باتیں آپ کے دائرۂ علم سے باہر ہوں گی ان پر آپ کیسے صبر کر پائیں گے !

آیت 68 - سورہ کہف: (وكيف تصبر على ما لم تحط به خبرا...) - اردو