سورہ لیل: آیت 19 - وما لأحد عنده من نعمة... - اردو

آیت 19 کی تفسیر, سورہ لیل

وَمَا لِأَحَدٍ عِندَهُۥ مِن نِّعْمَةٍ تُجْزَىٰٓ

اردو ترجمہ

اُس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے جس کا بدلہ اُسے دینا ہو

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Wama liahadin AAindahu min niAAmatin tujza

آیت 19 کی تفسیر

وما لاحد ............................ الاعلی (20:92) ” اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں ہے ، جس کا بدلہ اسے دینا ہو وہ تو صرف اپنے رب برتر کی رضاجوئی کے لئے یہ کام کررہا ہے “۔

ایسے شخص کو کیا انعام ملنے والا ہے ؟ جو متقی ہے ، جو اپنے مال کو محض پاک کرنے کے لئے خرچ کرتا ہے ، اور رب برتر کی خوشنوی کے لئے خرچ کرتا ہے۔ وہ جزاء اور وہ انجام جو ان صالح ارواح کو یہاں دکھائی جاتی ہے۔ بہت عجیب جزاء وانعام ہے۔ مروج طریقے سے ہٹ کر یہاں بالکل ایک نئے انعام کا اعلان کیا جاتا ہے۔

آیت 19 - سورہ لیل: (وما لأحد عنده من نعمة تجزى...) - اردو