سورہ مائدہ: آیت 39 - إلا أصحاب اليمين... - اردو

آیت 39 کی تفسیر, سورہ مائدہ

إِلَّآ أَصْحَٰبَ ٱلْيَمِينِ

اردو ترجمہ

دائیں بازو والوں کے سوا

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Illa ashaba alyameeni

آیت 39 کی تفسیر

اصحاب الیمین کی رہائی اور قیدوبند سے ان کے چھوٹ جانے کا واقعہ کیونکر پیش آیا کہ اللہ نے اپنے فضل وکرم سے ان کی نیکیوں کو دوگنا کردیا اور ایسے مشکل حالات میں ان کی رہائی اور کامیابی کا اعلان دلوں کو گرما دیتا ہے اور انسان اللہ کی رحمتوں کے یقین سے سرشار ہوجاتا ہے۔ اسی طرح اس بات کا اثر مجرموں اور تکذیب کرنے والوں پر بھی ہوتا ہے۔ وہ اپنے آپ کو سخت ترین حالات میں محصور پاتے ہیں۔ نہایت ہی اہانت آمیزی کے ساتھ وہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرتے ہیں۔ اور ایک طویل بیان ریکارڈ کراتے ہیں ، جبکہ وہ اہل ایمان جن کو وہ اس دنیا میں کچھ چیز ہی نہ سمجھتے تھے اور ان کو ذرہ برابر اہمیت بھی نہ دیتے تھے ، وہ اب عزت و تکریم کی بلندیوں پر ہیں۔ اور وہ ان سے اس انداز میں سوال کرتے ہیں جس طرح کوئی نہایت ہی شکست خوردہ شخص سے کرتا ہے۔ ذرا سوال دیکھیں :

آیت 39{ اِلَّآ اَصْحٰبَ الْیَمِیْنِ۔ } ”سوائے ان لوگوں کے جو داہنے والے ہوں گے۔“ یعنی جن کا نامہ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا۔

آیت 39 - سورہ مائدہ: (إلا أصحاب اليمين...) - اردو