سورہ مائدہ: آیت 42 - ما سلككم في سقر... - اردو

آیت 42 کی تفسیر, سورہ مائدہ

مَا سَلَكَكُمْ فِى سَقَرَ

اردو ترجمہ

"تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی؟"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Ma salakakum fee saqara

آیت 42 کی تفسیر

ماسلککم فی سقر (74:42) ” تمہیں کیا چیز دوزخ میں لے گئی ؟ “ اور اس صورت حال کا اہل ایمان کے دل پر گہرا اثر ہوتا ہے ، جو ان مجرمین کے ہاتھوں اس جہاں میں سخت اذیتیں جھیل رہے تھے۔ آج وہ عالم آخرت میں اپنے آپ کو نہایت ہی اعلیٰ مقام میں پاتے ہیں ، جبکہ ان کو دق کرنے والے اس توہین آمیز پوزیشن میں ہیں ، یہ منظر اس قدر دلکش اور پرتاثیر ہے کہ فریقین اپنے آپ کو قیامت کے دن حاضر وموجود پاتے ہیں۔ گویا اس دنیا کا صفحہ لپیٹ لیا گیا ہے اور ہم قیامت کے میدان میں حاضر وموجود ہیں۔

اور اب ذرا اس طویل اعتراف جرم کو پڑھیں جو ان مکذبین اور متکبرین نے اللہ اور مومنین کی موجودگی میں کیا اور نہایت ہی ذلت اور خواری کے ساتھ کیا۔

آیت 42 - سورہ مائدہ: (ما سلككم في سقر...) - اردو