سورۃ المومنون: آیت 113 - قالوا لبثنا يوما أو بعض... - اردو

آیت 113 کی تفسیر, سورۃ المومنون

قَالُوا۟ لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔلِ ٱلْعَآدِّينَ

اردو ترجمہ

وہ کہیں گے "ایک دن یا دن کا بھی کچھ حصہ ہم وہاں ٹھیرے ہیں شمار کرنے والوں سے پوچھ لیجیے"

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Qaloo labithna yawman aw baAAda yawmin faisali alAAaddeena

آیت 113 کی تفسیر

قالوا لبثنا۔۔۔۔۔۔ العآدین۔ یہ اس شخص کا جواب ہے جو حد درجہ پریشان ‘ مایوس اور تنگ دل ہو۔

لیکن جواب نہایت ہی حقیقت پسندانہ ہے یہ کہ تم نے بہت ہی کم وقت گزارا ہے بہ نسبت اس کے جواب تم جہنم میں گزارو گے۔ اے کاش کہ دنیا میں تم صحیح اندازہ کرسکتے۔

آیت 113 - سورۃ المومنون: (قالوا لبثنا يوما أو بعض يوم فاسأل العادين...) - اردو