سورۃ المومنون: آیت 87 - سيقولون لله ۚ قل أفلا... - اردو

آیت 87 کی تفسیر, سورۃ المومنون

سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ۚ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ

اردو ترجمہ

یہ ضرور کہیں گے اللہ کہو، پھر تم ڈرتے کیوں نہیں؟

انگریزی ٹرانسلیٹریشن

Sayaqooloona lillahi qul afala tattaqoona

آیت 87 کی تفسیر

آیت 87 سَیَقُوْلُوْنَ لِلّٰہِ ط قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ”تم لوگ اللہ کو اس دنیا ومافیہا کا خالق بھی مانتے ہو اور اسے عرش و فرش کا مالک بھی تسلیم کرتے ہو ‘ لیکن اس کے ساتھ بتوں اور دیوی دیوتاؤں کو اس کا شریک بھی بناتے ہو ! کیا تمہیں یہ جسارت کرتے ہوئے ذرا بھی خوف محسوس نہیں ہوتا ؟

آیت 87 - سورۃ المومنون: (سيقولون لله ۚ قل أفلا تتقون...) - اردو